28 دسمبر، 2016، 11:06 AM

جاپانی وزیر اعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

جاپانی وزیر اعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

امریکی صدر بارک اوبامہ اور جاپان کے وزیراعظم شن زوابے نے پرل ہاربر کا دورہ کیا اور دوسری جنگ عظیم میں مرنیوالوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ اور جاپان کے وزیراعظم شن زوابے نے پرل ہاربر کا دورہ کیا اور دوسری جنگ عظیم میں مرنیوالوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ اطلاعات کے مطابق 7  دسمبر 1941ءکو جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا،پرل ہاربر پرجاپانی حملےسے 2400امریکی ہلاک ہوگئے، جس کے بعد امریکہ دوسری جنگ عظم میں شامل ہوا۔
جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر جنگ کےمتاثرین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں، ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔
امریکی صدر نے پرل ہاربر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جاپانی وزیراعظم کا خیر مقدم دوستی کے جذبے کے تحت کیا۔
صدر اوبامہ امریکا کے پہلے صدر تھے جنہوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کیا تھا، جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے ایٹم بم گرایا تھا ۔

News ID 1869316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha